حیدرآباد۔28ستمبر(اعتماد نیوز)چینائی میں تمل ناڈو کے وزیر اعلی جیہ للیتا
کو مجرم قرار دیتے ہوئے انکو چار سال سزائے قید اور 100کروڑ جرمانہ کی سزا
سنائے جانے پر جہاں انکی پارٹی کے کارکنوں نے چینائی شہر اور ریاست کے تمام
شہروں میں پر تشدد احتجاج شروع کر دیا تو
اپوزیشن پارٹی ڈی ایم کے نے حرکت
میں آتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ اور وزیر اعظم سے ربط پیدا کیا۔ اور تمل
ناڈو کے حالات کو پر امن بنانے میں مداخلت کی اپیل کی۔ ڈی ایم کے نے اپنے
روانہ کردہ مکتوب میں کہا کہ تمل ناڈو میں جمہوری نظام کو مکمل طور پر درہم
برہم کیا جا رہا ہے۔